بنی گالہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ریحام سے شادی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔
برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن جیتنے کی بھرپور تیاری ہے، طاقت ور کا احتساب کیے بنا پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا مگراحتساب شروع ہونے پر سارے کرپٹ متحد ہو جاتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے ریحام خان کے ساتھ شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا۔ عمران کا کہنا تھا کہ انہوں نے تیسری شادی سے قبل اہلیہ بشریٰ بی بی کا چہرہ تک نہیں دیکھا تھا تاہم اب وہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔