راولپنڈی:اسلام آبادہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے متنازع بیان پرڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے سپریم کورٹ سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
Honourable Supreme Court of Pakistan has been requested to initiate appropriate process to ascertain the veracity of the allegations levelled against state institutions. pic.twitter.com/wiruWYNZre
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 22, 2018
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ جج نے عدلیہ اور سیکیورٹی ایجنسیوں سمیت ملک کے اہم اداروں پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ملکی اداروں کی وقار اور تکریم کے تحفظ کے لیے سپریم کورٹ اپنا کردار ادا کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئےکہا تھا کہ ملک میں عدلیہ آزاد نہیں، عدالتی معاملات کو مینو پلیٹ کیا جاتا ہے اور مرضی کے بنچ بنوائے جاتے ہیں۔