لاہور:نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کولاچی میں سابق صوبائی وزیر پر ہونے والےدھماکے کی مذمت کی اور اکرام اللہ گنڈا پور کی شہادت پرافسوس کااظہار بھی کیا۔
اطلاعات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ میں اکرام اللہ گنڈا پور کی شہادت کے موقع پر ان کے اہلخانہ سے ہمدردی کااظہار کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا اسمبلی سے امیدوار اکرام اللہ خان گنڈا پور کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہواتھا جس کے نتیجے میں وہ اپنے ڈرائیور سمیت شہید ہوگئے ۔