لاہور:جمعیت علمائے پاکستان نے سعد رفیق کی حمایت کا اعلان کر دیاہے۔
اس موقع پر جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما اویس نورانی نےسابق وزیر ریلوے کی خدمات کو قابل ذکر قرار دیتےہوئے سعد رفیق کی حمایت کا اعلان کیاہے۔
انہوں نے کہاکہ جمعیت سے وابستہ تمام افراد سعد رفیق کو ووٹ بھی دیں گے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میں اس فیصلے پر اویس نورانی کابے حدمشکور ہوں ، حنیف عباسی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی کےخلاف فیصلہ بھٹو یا نواز شریف کے فیصلوں جیسا ہی ہے ان کے ساتھ سخت ناانصافی ہوئی ہے۔