ہدایات کےباوجودسیکیورٹی کامناسب انتظام کیوں نہیں کیاجاتا؟چیف الیکشن کمشنر

 

اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضانےڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملے میں پی ٹی آئی امیدوار اکرام اللہ گنڈاپور پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے نگراں وزیراعلیٰ، آئی جی اور چیف سیکرٹری کے پی کے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ہدایات کے باوجود سیکیورٹی کا مناسب انتظام کیوں نہیں کیا جاتا؟۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام امیدواروں کو بلا امتیاز سیکیورٹی فراہم کی جائے اور انتخابات کے لیے ماحول پر امن اور سازگار بنایا جائے۔