الیکشن کمیشن نے حلقہ پی کے 99 ڈی آئی خان میں انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: ڈی آئی خان خودکش حملے میںاکرام اللہ گنڈاپور کے جاں بحق ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے پی کے 99 ڈی آئی خان میں انتخابات ملتوی کردئیے۔

اطلاعات کے مطابق پی کے 999 سے الیکشن لڑنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کی شہادت کے بعد الیکشن کمیشن نے پی کے 99 ڈی آئی خان میں انتخابات ملتوی کردیا ہے اور الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 99 میں الیکشن کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔