راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے این اے 60 راولپنڈی میں الیکشن ملتوی ہونے کاچیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھاکہ الیکشن کمیشن نے حلقہ 60 کا الیکشن ملتوی کر کے غیر آئینی کام کیاہے ،
انہوں نے کہاکہ ایک حلقے کے الیکشن کو سازش کے تحت روکا جا رہا ہےلیکن کوئی طاقت آئین کے تحت الیکشن نہیں روک سکتی۔
شیخ رشید نے چیف جسٹس آف پاکستان سے این اے 60 میں الیکشن متلوی ہونے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور عمران خان کو ہرانے کی سازش کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ اختیار استعمال کرنا تھا تو کیپٹن (ر) صفدر کے حلقے میں الیکشن ملتوی کیوں نہ ہوئے؟
الیکشن کمیشن نے اگر آئینی قدم اٹھایا ہے تو کل ہائی کورٹ آکر بتائے۔