جسٹس شوکت عزیزصدیقی کااپنے بیان کی تحقیقات کیلئےکمیشن بنانےکامطالبہ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے بیان کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے بیان پر تحقیقات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو خط لکھ دیا ہےجس میں انہوں نے کہاہے کہ گزشتہ روزمیں نے اپنی تقریرمیںجن حقائق کی بات کی ان کی تصدیق کے لیےکمیشن بنائی جائے اوروہ کمیشن پی سی او حلف نہ اٹھانے والےجج کی سربراہی میں بنایا جائے۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے یہ بھی لکھا کہ کمیشن ریٹائرڈ یا حاضر سروس جج پر مشتمل ہو اور کمیشن کی تمام کاروائی وکلاء، میڈیا اور سول سوسائٹی کے سامنے ہو۔