سابق وزیراعظم نوازشریف کےجیل میں گردےفیل ہونےکا خدشہ

راولپنڈی: سابق وزیراعظم نواز شریف کے جیل میں گردےفیل ہونے کا خدشہ ہےڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم کو فوری اسپتال منتقل کرنے کامشورہ دے دیاہے۔
اطلاعات کےمطابق نوازشریف کے جسم میں پانی کی شدید کمی اور دل کی دھڑکن بھی ناہموار ہےجبکہ ان کے خون میں یوریا کی مقدار خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے جس سے ان کی کڈنی فیل ہونے کا خدشہ ہے۔
میڈیکل بورڈ نے ہیلتھ سیکریٹری پنجاب کو ایمرجنسی سے مطلع کردیا ہے جب کہ ڈاکٹرز نے نوازشریف کوفوری اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔