بلوچستان عوامی پارٹی کے دفتر پر دستی بم حملہ،20افراد زخمی

پولیس نے دھماکے کی جگہ کو گھیرےمیں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے

               
July 22, 2018 · اہم خبریں, قومی

دالبندین میں بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجہاں انہیں طبی امداد فراہم کیا جارہاہے۔

جبکہ پولیس نے جگہ کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔