ایسا تاثر دیا جارہا ہے جیسے سندھ جل رہا ہے، کسی مشن پر نہیں آیا، امن و امان صوبے کا معاملہ ہے، کراچی سے منشیات ختم کرنا میری ذمہ داری ہے، کراچی میں صحافیوں سے گفتگو
ایسا تاثر دیا جارہا ہے جیسے سندھ جل رہا ہے، کسی مشن پر نہیں آیا، امن و امان صوبے کا معاملہ ہے، کراچی سے منشیات ختم کرنا میری ذمہ داری ہے، کراچی میں صحافیوں سے گفتگو

الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف شیخ رشید کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے چیئرمین شیخ رشید نے حنیف عباسی کی گرفتاری کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 60 کے انتخابات ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن چیلنج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔
این اے 60 سے امیدوار شیخ رشید نے سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی۔
درخواست مؤقف اپنایا گیا ہے کہ امیدوار کو سزا ہونے پر الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتا۔ کسی امیدوار کو عدالت سے سزا ہونے کا خمیازہ ووٹرز کیوں بُھگتیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو سزا ہونے پر ان کے حلقوں کا الیکشن ملتوی نہیں ہوا تو حنیف عباسی کے حلقے کا الیکشن کیوں ملتوی کیا گیا۔
دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے چیئرمین شیخ رشید نے ہائی کورٹ کے بعد سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کی ہے۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 60 کے الیکشن کے تمام انتظامات مکمل تھے، سزا ہونے کی بنیاد پر امیدوار حنیف عباسی 21 جولائی کو نااہل ہوئے اور 22 جولائی کو الیکشن کمیشن نے انتخابات مؤخر کردیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں کوئی قابل قبول وضاحت نہیں دی گئی، انتخابات صرف کسی امیدوار کی وفات کی صورت میں ملتوی کئے جاسکتے ہیں۔
درخواست میں مزید استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کا انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ لہٰذا عدالت الیکشن کمیشن کے انتخابات کو روکنے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔
یاد رہے کہ راولپنڈی کے حلقہ این اے 60 سے حنیف عباسی اور شیخ رشید مدمقابل تھے۔