کراچی: صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 93 کے پولنگ اسٹیشن کے لئے مقرر پریزائیڈنگ افسر کو انتخابی ڈیوٹی پر اپنی جگہ دوسرے شخص کو بھیجنے پر گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق پریزائیڈنگ افسر وحید اللہ نے انتخابی ڈیوٹی کے لئے اپنی جگہ زبیر نامی شخص کو بھیجا تھا۔
پولیس کے مطابق ریٹرننگ افسر نے وحید اللہ اور زبیر کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد تھانہ سٹی کورٹ پولیس نے وحید اللہ کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم زبیر فرار ہوگیا۔