سیاسی کارکنان کےتشدد کاشکارگدھا دم توڑ گیا

کراچی: سیاسی جماعت کے کارکنان کی جانب سے ریلی کے دوران تشدد کا نشانہ بننے والا گدھا دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں چند دنوں پہلے سیاسی جماعت کی ریلی کے دوران گدھے پر تشدد کیا گیا تھا جس کے باعث گدھا شدید زخمی اور بے ہوش ہوگیا تھا۔


جانوروں کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی تنظیم اےسی ایف اینیمل کے مطابق سیاسی کارکنان کے تشدد کا نشانہ بننے والا گدھا دم توڑ گیا ہے۔ گزشتہ روز اس کی حالت بہتر تھی، وہ اپنے پیروں پر کھڑا ہوا اور بہتر طریقے اپنی غذا بھی لے رہا تھا۔
اے سی ایف اینیمل نے کہا ہے کہ واقعے کے بعد یہ جانور صرف ایک ہفتہ زندہ رہ سکا اور اب دم توڑ گیا۔