عمران خان وزیراعظم نہیں بنیں گے،منظوروسان کی پیشگوئی

پیپلزپارٹی ہی وفاق میں حکومت بنائے گی،گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس والوں کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی،وسان کا خواب

               
July 23, 2018 · اہم خبریں, قومی
علیم خان اور جہانگیر ترین سمیت دیگر ساتھی عمران خان سے بغاوت کر چکے ہیں۔فائل فوٹو

علیم خان اور جہانگیر ترین سمیت دیگر ساتھی عمران خان سے بغاوت کر چکے ہیں۔فائل فوٹو

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق صوبائی وزیرمنظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان ملک کے وزیراعظم نہیں بنیں گے اوراپنے خوابوں کے ذریعے پیش گوئی کرنے میں مشہورمنظوروسان کا کہنا ہے کہ ملک کے آئندہ وزیراعظم عمران خان نہیں ہوں گے بلکہ وفاق میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی۔

منظوروسان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ اب تقسیم ہوچکی ہے جس کا فائدہ پی پی کو ہوگا اورہم کراچی سے قومی اسمبلی کی17 سیٹیں جیتیں گے جبکہ خواب میں یہ بھی دیکھا ہے کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس والوں کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔