الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ نے کام کرنا چھوڑ دیا

ویب سائٹ پربھاری ڈیٹا اپ لوڈ کیا جارہا ہے،ویب سائٹ بہت جلد بحال ہوجائے گی،الیکشن کمیشن

               
July 23, 2018 · اہم خبریں, قومی
اسلام آباد:عام انتخابات سے 2 روز قبل الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ نے کام کرنا چھوڑدیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عام انتخابات میں صرف دو روز باقی ہیں اور الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ نے کام کرنا چھوڑدیا ہے، ویب سائٹ کھولنے پرلوڈنگ کا لفظ لکھا آرہا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے آئی ٹی ونگ میں تشویش پھیل گئی ہے اورویب سائٹ کو بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ پرجی آئی ایس سسٹم کا بھاری ڈیٹا اپ لوڈ کیا جارہا ہے جس کے باعث عارضی طورپرمسئلہ ہوا ہے تاہم ویب سائٹ بہت جلد بحال ہوجائے گی۔