ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف عمران خان کی درخواست مستردکردی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کوعمران خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کی کارروائی آگے بڑھانے کی اجازت دے دی۔
خیال رہےکہ گزشتہ برس ضمنی انتخابات کے دوران عمران خان نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی جس پرانہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا تھا ۔
جبکہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائرکی تھی اور انہو ں نے موقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس ان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالے سے کارروائی کا اختیار نہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی چیئرمین کی اپیل پر حتمی فیصلہ سناتے ہوئے ای سی پی کو عمران خان کے خلاف کارروائی کی اجازت دے دی تھی۔