کامران ٹیسوری کا الیکشن سے دستبردارہونے کا اعلان
27جولائی کو سب کو بتائوں گا کس نے کس کو الیکشن بیچا،کامران ٹیسوری
July 23, 2018 · قومی
کراچی:ایم کیوایم کے ناراض رہنما کامران ٹیسوری نے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کردیاہے۔
پریس کانفرنس کرتےہوئے کامران ٹیسوری نے خالد مقبول صدیقی کے پاس ایم کیو ایم کا پورا اختیار ہے،انہوں نے کہاکہ میرا اختلاف آٹھ کے ٹولے سے ہے جبکہ فاروق ستاربھی روحانی نہیں جسمانی طور پر بہادرآباد کے ساتھ ہیں ۔
کامران ٹیسوری کا کہناتھاکہ بہادر آباد کے رہنماؤں نے اپنی مرضی سے فیصلے کیے ہیں، 25 جولائی کے الیکشن کے نتائج کی ذمہ داری بھی بہادرآباد پر جائےگی اور 27 جولائی کومیں سب کو بتاؤں گا کہ کس نے الیکشن کس کو بیچا۔