نواز شریف کے تمام ٹیسٹوں کی لیبارٹری رپورٹ آ گئی

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے تمام ٹیسٹوں کی لیبارٹری رپورٹ آ گئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ان کے خون اور پیشاب کے ٹیسٹ نارمل ہیں، تاہم ان کے خون میں یوریا کی مقدار معمول سے تھوڑی زیادہ ہے۔
میڈیکل رپورٹ میں نواز شریف کو پرسکون ماحول اور سابقہ ادویات جاری رکھنے اورنرم غذاکھانے کا مشوردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام ٹیسٹوں کی رپورٹ آنے کے بعد مریض کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔ نواز شریف کے خون کے مزید ٹیسٹ اور ایکو کارڈیالوجی کل ہو گی۔