ڈیرہ غازیخان:مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہاکہ میں اس نظام کے خلاف بغاوت کا اعلان کرتا ہوں جہاں تھانے میں ظلم ہوتا ہے اور کچہری میں انصاف ملتا ہے ، عوام نے موقع دیا تو موجودہ فرسودہ نظام ختم کردیں گے ، قائد اعظم اور اسلام کا نظام لیکر آئیں گے ۔
ڈیرہ غازیخان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہاکہ نوازشریف دل کے مریض ہیں اور ان کو اڈیالہ جیل میں زمین پر سلایا گیااور صحیح ادویات نہیں دی گئیں۔
زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن میں نگران حکومت سے کہنا چاہتا ہوں کے طبی وجوہا ت پر کچھ ہوا تو عوام کے ہاتھ ہوں گے اور تمہارا گریبان ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ اس مہم کے آخری جلسے میں اعلان کررہاہوں کہ اگر عوام نے ہم کو کامیاب کروایا تو ہم چین کی مدد سے بھاشا ڈیم بنوائیں گے ۔