لندن ۔پی آئی اے کی پروازسے 70پاکستانی آف لوڈ

 

لندن :پی آئی اے کی لندن سے لاہور جانے والی پرواز سے 70مسافروں کو طیارہ چھوٹا ہونے پرآف لوڈ کردیاگیا ، مسافروں کا شدید ردعمل ، پی آئی اے حکام کو کوستے رہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق لندن ائر پورٹ پر لاہور آنے والے مسافروں کواس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کو طیارے سے آف لوڈ کردیاگیا ۔ انتظامیہ کے مطابق طیارہ چھوٹا ہونے کی وجہ سے ایسا کرنا پڑا۔ طیارے میں 258مسافروں کی گنجائش تھی جبکہ ٹکٹ 328مسافروں کودیئے گئے تھے جس کے باعث طیارہ اوو رلوڈ ہوگیا تھا ۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق آف لوڈ کئے جانے والے مسافروں کو ہوٹل میں منتقل کردیاگیا ہے جبکہ کچھ کو معاوضہ ادا کردیاگیا ۔