صاحبزادہ احمد خان نے برطانیہ میں بطور ہائی کمشنر ذمہ داریاں سنبھال لیں

 

لندن :برطانیہ میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان نے ذمہ داریاں سنبھال کر سفارتی امور سرانجام دینا شروع کردیئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق صاحبزادہ احمد خان کو برطانیہ میں پاکستان کانیا ہائی کمشنر مقرر کردیا گیاہے اور انہوں نے اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ ہائی کمیشن سے جاری اعلامیہ کے مطابق احمد خان کا سفارتی کیئریر 30 برسوں پر محیط ہے اور دفتر خارجہ میں چیف آف پروٹو کول بھی رہ چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ ٹورنٹو، اوسلو ،نیویار ک اور ممبئی میں فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔