سوئزرلینڈ میں دنیا کے سب سے بڑے ایلپائن ہارن فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاکی جانب سے پیش کی گئی خوبصورت دھن نے لوگوں پر سحر طاری کردیا۔
سوئزرلینڈکے پہاڑی علاقے پر سالانہ ایلپائن ہارن فیسٹیول منعقد کیا گیا جس میں 2سو مرد اور خواتین نے روایتی لباس زیب تن کیے شرکت کی اور لکڑی سے بنے باجے پر ایسی خوبصورت دُھنیں بکھیریں کہ وادی میں ایک سحر طاری ہوگیا اور وہاں موجود لوگ سریلی دھنوں میں کھو گئے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد کئے گئے اس روایتی میلے میں سیکڑوں افراد نے شکرت کی اور خوب انجوائے کیا۔