امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کل ہوگا،پولنگ سامان کی ترسیل شروع

اسلام آباد: الیکشن میں صرف ایک روز باقی رہ گیا ہے۔ اس سلسلے میں پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع ہوگئی ہے اور بیلٹ پیپرز سمیت دیگر سامان فوج کی زیر نگرانی پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پریذائیڈنگ آفیسر چاہیں تو رات کو پولنگ اسٹیشن پر رک سکتے ہیں، تاہم فوجی جوان رات بھر پولنگ اسٹیشن پر موجود رہیں گے۔
مختلف وجوہات کی بنا پر قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلیوں کے 6 حلقوں پر انتخابات ملتوی ہونے کے بعد کل قومی اسمبلی کے 277 اور صوبائی اسمبلیوں کے 570 حلقوں پر مقابلہ ہوگا۔