اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 25 جولائی کو عام انتخابات والے دن ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے روز چھٹی کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے جس کے مطابق 25 جولائی کو تمام سرکاری، نیم سرکاری، خود مختار اور نجی ادارے بند رہیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق عام تعطیل کا اعلان ووٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ ووٹر کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
واضح رہے کہ 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات ہوں گے اور پولنگ کا وقت صبح 8 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک رکھا گیا ہے۔