آزاد امیدوار کی جیپ کھائی میں جاگری، 4 افراد جاں بحق

مانسہرہ: صوبائی حلقے پی کے 34 سے آزاد امیدوار وقار الملک کی جیپ کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق آزاد امیدوار وقار الملک جیپ پر سوار ہوکر اپنے حلقے کے عوام سے ملنے جارہے تھے کہ سیرن ویلی کے مضافاتی علاقے سم الہیٰ منگ کے پہاڑی علاقہ میں ان کی جیپ گہری کھائی میں جاگری۔
پولیس کے مطابق جیپ کے کھائی میں گرنے سے موقع پر ہی 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ امیدوار وقار الملک شدید زخمی ہیں۔ دوردراز علاقہ ہونے کی وجہ سے امدای ٹیمیں جائے حادثہ تک نہیں پہنچ سکی۔ جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔