سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی ان دنوں مالدیپ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اوردوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ نیول چیف نے مالدیپ کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے لینڈنگ کرافٹ میکا نائزڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔
مالدیپ کے صدر نے دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات، عسکری تربیت اور بحری تعاون کی تعریف کی۔