لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے لاہور کے 22 مقامات پر قبضے کا ازخود نوٹس لے لیا اور ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرلی۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ازخود کیس کی سماعت کے ہوئی۔ چیف جسٹس نے لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت توہین عدالت کی درخواستوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔
عدالت عظمی کی جانب سے ایل ڈی اے کی اراضی پر 22 قابضین کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
سماعت کے دوران ڈی جی ایل ڈی اے نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ قبضہ واگزار کرانے کے لئے آپریشن کیا تو قابضین نے عدالت میں درخواست دائر کر دی۔