الیکشن نتائج پر نظر رکھنے کیلئے ن لیگ نے مانٹرنگ روم بنادیا

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے انتخابی نتائج پر نظر رکھنے کے لئے مانیٹرنگ روم قائم کردیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں پرویز رشید، مریم اورنگزیب، مصدق ملک اور آصف کرمانی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کل ہونے والے الیکشن کے نتائج پر نظر رکھنے کے لئے ماڈل ٹاؤن میں مانیٹرنگ روم قائم کردیا ہے۔ جس میں ملک بھر میں انتخابی نتائج اور ووٹرز کے مسائل پر نظر رکھی جائے گی۔