اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کے تحفظات کا نظرانداز کرتے ہوئے اللہ اکبرتحریک کے 3 امیدواروں کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔
واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے شبہہ ظاہر کیا گیا تھا کہ اللہ اکبرتحریک سے وابستہ 3 انتخابی امیدوار محمد اشرف، ظفراقبال اور احسان رانجھا کا نام اقوام متحدہ کی واچ لسٹ میں شامل ہے۔
ممبرسندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی تاہم متعلقہ افراد نے موقف اختیار کیا کہ مذکورہ نام ان کے نام سے مماثلت رکھتے ہیں لیکن ولدیت مختلف ہے۔
سماعت میں وزارت داخلہ کی جانب سے کوئی نمائندہ پیش نہیں ہوا۔
وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ کل الیکشن ہے، امیدواروں کوآج (منگل) طلب کرنا زیادتی ہے۔
الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو تحریری جواب سمیت پاسپورٹ اور شناختی کارڈزکی نقول جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ وزارت داخلہ نے این اے 149(ساہیوال) سے محمد اشرف ، پی پی 113 (فیصل آباد) سے ظفراقبال،پی پی67 ( منڈی بہاوالدین) سے احسان رانجھا پرشبہہ ظاہر کیا تھا۔