نارروال: این اے 77 سے تحریک انصاف کے امیدوار میاں رشید کے بیٹے عمر رشید نے اپنے ساتھیوں سمیت پولیس پر فائرنگ کردی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق تھانہ لیسر کے ایس ایچ او نے کوٹھے اسٹاپ کے قریب ایک نوجوان کو کلاشنکوف سمیت گرفتارکیا تھا جسے چھڑانے کے لئے پی ٹی آئی امیدوارمیاں رشید کے بیٹے عمررشید نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت نہ صرف پولیس وین پرحملہ کیا بلکہ ایس ایچ او تھانہ لیسر کلاں عمران یاسین سے ہاتھا پائی بھی کی۔
ایس ایچ او تھانہ لیسر کا کہنا ہے کہ ملزم عمر رشید پولیس کے ساتھ غنڈہ گردی اوربدمعاشی کر کے اپنے ساتھی کو اسلحہ سمیت چھڑا کرفرارہوگیا۔
ملزمان نے جاتے ہوئے پولیس کی گاڑی پرفائرنگ بھی کی تاہم اہلکار خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول تحویل میں لے لئے گئے ہیں جبکہ عمررشید، فہیم اشتیاق اورعمران نامی شخص سمیت 12 افراد کے خلاف ایچ ایس او طارق کی مدعیت میں زیرِ دفعہ 324،353 ،506B اور188 سمیت دیگرسنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اورملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos