اطلاعات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دوست محمد خان نے ڈی سی پشاورعمران حامد شیخ کے بیان کا نوٹس لے لیا ہے۔
عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پر ڈی سی پشاورکواظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈی سی پشاورکا بیان عوام خصوصاَ ووٹرزمیں بلاوجہ اور بے بنیاد خوف و ہراس پھیلانے کا بھونڈا مذاق ہے۔
پولنگ کے دن رائے دہندگان کی سیکورٹی کی جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے، فوج، ایف سی اورپولیس کے دستے نہ صرف پولنگ اسٹیشنز پرتعینات رہیں گے بلکہ گشت بھی کریں گے۔
دوسری جانب ڈی سی پشاورعمران حامد شیخ نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریس کانفرنس کے کچھ حصوں کو سیاق و سباق سے ہٹ کرپیش کیا گیا، میڈیا بریفنگ کا مقصد صرف یہ تھا کہ امن وامان کو کنٹرول کرنے کے لئے نہ صرف بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں بلکہ کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ تیارہے۔
واضح رہے کہ ڈی سی پشاورعمران حامد شیخ نے گزشتہ روزایک ہزارکفن تیار کرنے کا بیان دیا تھا۔ ڈی سی پشاورعمران حامد شیخ نے بریفنگ میں بتایا تھا کہ الیکشن کے دن کیلئے اس حد تک تیاری کی ہے کہ ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ایک ہزارکفن بھی تیارکرلئے ہیں۔
Deputy commissioner Peshawar explains regarding recent press Conference interpreted wrongly and message to General Public for Elections. #DCPVTFOFFICIAL @extremist6t9 @DCPeshawar @infokpgovt pic.twitter.com/ciP2vGco0c
— DC Peshawar Volunteers Task Force. (@dcpvtf) July 23, 2018