اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کےسینئر رہنما جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو مخاتب کرتےہوئے کہاکہ آخری کوشش کی ضرورت ہے، عمران خان کی جدوجہد کل کامیابی کی صورت میں ہمیں ملے گی اور ہم اکثریت سے فتح حاصل کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے امیدوار اور ہر کارکن ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز تک پہنچانے کو یقینی بنائیں، انتخابات کے روز ووٹرز کی موبائلائزیشن بہت اہم ہےانہوں نے کہاکہ عمران خان کی جدوجہد رنگ لائے گی اور کل ہم انشاء اللہ اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نےکہاکہ ایک ماہ سے زیادہ کی مہم ختم، ایک ماہ کی دوڑ اور دھوپ آدھا الیکشن ہے باقی نصف انتخابی دن ہے۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اسد عمر نے کہاکہ کوئی شک نہیں اکثریتی ووٹ عمران خان کاہے، اب ووٹ کو ڈلوانا اور پولنگ کے بعد اس کی حفاظت کرنا بھی بے حد ضروری ہے۔