اسلام آباد:ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نےکہاکہ نوازشریف کے خلاف پروپیگنڈا افسوسناک اوران پر ڈیل کا الزام لگانا شرمناک ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ،نواز شریف کی ڈیل کی جھوٹی خبروں کامقصد پارٹی ووٹرز کو پریشان کرنااور انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونا ہے۔
انہوں نے الیکشن کمیشن سے انتخابی مہم کے بعد پارٹی قائد کے خلاف مہم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن ان تمام خبروں کا نوٹس لے۔
انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم عوام کے ووٹ کی عزت کی خاطر جیل میں ہیںجبکہ 25جولائی کو ووٹ کو عزت دو کے حوالے سے تاریخی فیصلہ سامنے آئے گا۔