سات سالہ ننھی شہزادی کے80ہزار سے زائد لوگ فین

سات سالہ ننھی بچی کے80 ہزار سے زائد لوگ فین بن گئے ،قدرتی گھنے بالوں اورچہرے کی معصومیت نے ننھی بچی چند ماہ میں ہی مقبول کردیا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والی سات سالہ بے بی چانکو قدرتی طور پر گھنے بالوں کی وجہ سے سماجی رابطے ایپ انسٹا گرام پر 80 ہزار لوگوں کی پسندیدہ شخصیات بن چکی ہیں بلکہ ان کی شہرت میں دن بادن اضافہ ہورہاہے۔


بے بی چانکو گھنے بالوں کے ساتھ پیدا ہونے والی دنیا میں پہلی بچی نہیں تاہم جس رفتار سے چانکو کے بال بڑھ رہے ہیں کہ اور اُن بالوں کو جس خوبصورت انداز میں سنوار کے دکھایا جارہا ہے یہ واقعی قابل دید اور قابل تعریف ہے۔


ننھی پری جب صرف چار ماہ کی تھی تب بچی کی مان نے ’ہیئر ڈائری‘ کے نام سے ایک اکاؤنٹ بنایا جہاں وہ خوبصورت بالوں کے اسٹائل کے ساتھ بنائی گئی تصاویر پوسٹ کرتی تھیں

https://www.instagram.com/p/Bjs1yD2gyr8/?utm_source=ig_embed

بچی کا یہ سوشل اکاؤنٹ اس وقت اتنا مقبول ہوچکا ہے کہ اس وقت 80 ہزار سے زائد لوگ بچی کے فالوورز بن گئے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/Blj9DsDnTIG/?taken-by=babychanco

بے بی چانکو کے بڑھتے ہوئے بالوں کا سلسلہ اگر اسی طرح چلتا رہا تو بچی حقیقی زندگی میں بھی ’مشہور ڈزنی کردار کی شہزادی رپونزیل‘ کے بڑے بالوں والی شہزادی بن جائے گی۔

https://instagram.com/p/BkgesHeggyc/?utm_source=ig_embed