اسلام آباد : چیف جسٹس نے صدر پاکستان کے پرنسپل سیکرٹری کو ہدایت جاری کردی ہے زینب کے قاتل عمران کی رحم کی اپیل پر فیصلہ جلد کیا جائے۔
اطلاعات کے مطابق جسٹس ثاقب نثار نے زینب کے والد کی درخواست پر زینب کے قاتل عمران کو دی جانے والی پھانسی کی سزا پر رحم کی اپیل پر جلد فیصلہ کرنے کیلئے صدر ممنون حسین کے پرنسپل سیکرٹری کو ہدایت دی ہے کہ اپیل پر جلد فیصلہ دیا جائے۔
واضح رہےکہ قصور میں قتل ہونے والی زینب کے والد نے درخواست میں مؤقف اختیا کیا کہ مجرم کی اپیل کے زیر التواء ہونے سے سزا پر عمل نہیں ہوپا رہا۔