اسلام آباد:شناختی کارڈ سے محروم ساڑھے چھ لاکھ شہریوں کو نادرا نے قومی شناختی کارڈ جاری کردیے۔
ترجمان نادرا کے مطابق پانچ دنوں میں 3 لاکھ شہریوں کو ان کے شناختی کارڈز مل چکے ہیں جبکہ تقریبا 3 لاکھ شناختی کارڈز نادرا سینٹرز پر موجود ہیں،کوریئر کمپنی نے 5 لاکھ 85 ہزار کارڈز سینٹرز پر پہنچادیے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ کارڈ پرنٹنگ عمل 24 گھنٹے کی بنیاد پر جاری رہااورنادرا دفاتر 25 جولائی کو دن 2 بجے تک کھلے رہیں گے، شہری نادرا دفتر سے شناختی کارڈ حاصل کرکے ووٹ ڈال سکیں گے۔
خیال رہے کہ بدھ کو ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ ہوگی جس میں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔