نیپرا نے بجلی 50پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

ماہ جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی50 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی

               
July 25, 2018 · قومی

 

بجلی صارفینپر ساڑھے 6 ارب روپے کا بوجھ بڑھے گا،نیپرا نے ماہ جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی50 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت ،درخواست میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 70 پیسے مہنگی کرنے کی استدعا کی گئی تھی جس پرنیپرا نےفی یونٹ بجلی 50 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی۔
فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کے صارفین پر ہو گا ۔