کون سا ووٹ گنتی میں شامل، کون سا خارج ہوگا

 

اسلام آباد: عام انتخابات میں کون سا ووٹ گنتی میں شامل ہوگا اور کون سے ووٹ کو مسترد کردیا جائے گا۔

 

الیکشن کمیشن کے مطابق ایسا بیلٹ پیپر جس پر آفیشل کوڈ مارک اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر کے دستخط موجود نہیں ہوں گے، قابل قبول نہیں ہو گا۔اسی طرح واٹر مارک بیلٹ پیپر کے سوا دوسرا کوئی بھی بیلٹ پیپر گنتی سے خارج ہو گا۔

عام انتخابات میں صرف مخصوص نو خانوں کی مہر والا بیلٹ پیپر ہی گنتی میں شامل ہوگا جب کہ وہ بیلٹ پیپر بھی گنتی میں شامل کیا جائے گا ،جس میں مہر کا نشان کسی خاص امیدوار کے لیے واضح ہو۔بیلٹ پیپر پر ایک سے زیادہ امیدواروں کے نشان پر مہر یا کوئی اور نشان لگایا جائے گا تو وہ بیلٹ پیپر مسترد کردیا جائے گا۔