الیکشن کمیشن کے کنٹرول روم نے کام شروع کر دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پولنگ کے دوران شکایات کے ازالے کے لیے 12 ٹیموں پر مشتمل مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم نے کام شروع کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق بڑے ٹی وی چینلز کی مانیٹرنگ کے لیے الگ الگ ایل سی ڈیز بھی لگا دی گئی ہیں اور انتخابی عملے کو زدوکوب کرنے، نقصان پہنچانے ، عملے سے تعاون نہ کرنے اور پولنگ کے عمل میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل ایڈمن نعیم اکبر کی سربراہی میں کام کر رہا ہے۔
الیکشن کمیشن نے شکایات کے اندراج کے لیے پانچ ٹیلی فون نمبرز بھی جاری کر دیے ہیں جن میں فیکس کے ذریعے شکایات کے لیے تین نمبرزبھی شامل ہیں، درج ذیل نمبرز پر کالز کر کے یا فیکس کے ذریعے شکایات کی جا سکتی ہیں۔
فیکس نمبرز:
051-9210809
051-9210810
051-9210811
051-9210812
051-9210813
051-9210814
051-9210815
051-9210816