اسلام آباد:الیکشن کے لئے ملک بھر میں پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
صدرمملکت ممنون حسین، نگراں وزیراعظم ناصرالملک، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اوردیگر شخصیات نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
صدرمملکت ممنون حسین نے کلفٹن کےعلاقے کہکشاں کے گرین وچ کالج میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ خاتون اول بیگم محمودہ ممنون نے بھی اسی پولنگ اسٹیشن پراپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اوران کی اہلیہ نے راولپنڈی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ آرمی چیف نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کےخلاف کام کرنے والی دشمن قوتوں کا نشانہ ہیں۔ ہم نے ان دشمن قوتوں کو ناکام بنانے کے لئے سفر طے کیا ہے۔ آج ہم دشمن قوتوں کو ووٹ کے ذریعے شکست دیں گے۔ ہم دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لئے متحد اور مضبوط کھڑے ہیں۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ گھروں سے نکلیں اور بلاخوف ووٹ ڈالیں۔
COAS & his Mrs cast vote at Rwp.
“We are target of inimical forces working against Pak. We’ve come a long way in our comprehensive national effort to fail them. We are united & steadfast to defeat them, and ‘TODAY’ through our ‘VOTES’. Please come out & vote undeterred”, COAS. pic.twitter.com/J9DjRVNUAQ— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 25, 2018
نگراں وزیراعظم ناصرالملک نے این اے 3 سوات اورپی کے 5 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 لاہور میں ووٹ کاسٹ کیا ۔
سابق صدرآصف زرداری نے این اے 213 نوابشاہ کے ایل بی اوڈی کالونی گورنمنٹ بوائزاسکول میں ووٹ کاسٹ کردیا۔ آصف زرداری حلقہ این اے 213 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں۔ اس موقع پرآصف زرداری نے صحافیوں سے گفتگو کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کیوں نااہل قرارکرانا چاہتے ہو۔
سابق وزیراعظم نوازشریف اورسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی عمررسیدہ والدہ نے این اے 124 کے پولنگ اسٹیشن اسلامیہ کالج ریلوے روڈ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 268 نوکنڈی میں ووٹ کاسٹ کیا۔
نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ الیکشن آزادانہ طریقے سے شفاف اندازمیں ہورہے ہیں۔ ہم نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔ عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 200 کے پولنگ اسٹیشن شہید میجر مجاہد بوائزاسکول میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 53 اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے این اے 200 اور پی ایس 10 نوڈیرو میں گورنمنٹ پرائمری اسکول ٹو میں ووٹ کاسٹ کیا۔
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے این اے 243 کراچی کے پولنگ اسٹیشن ایم ایس پبلک اسکول میں ووٹ کاسٹ کیا۔
کراچی کے آزاد امیدوار جبران ناصر نے این اے 247 کے پولنگ اسٹیشن نمبر86 پراپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مستقبل کے لئے سب کو نکلنا چاہیئے۔ لوگ گھروں سے نکل کرووٹ ڈالیں، سب کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا چاہیئے۔
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے جونیئر ماڈل اسکول اے بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
نون لیگ کے رہنما اورسابق اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نے سردارہائی اسکول گڑھی شاہو میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج مخدوم رشید کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسمعیل خان میں واقع ہائرسیکنڈری اسکول عبدالخیل میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پرمولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ووٹ کا استعمال دیانتداری سے کریں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 207 سکھر میں اسلامیہ کالج کے پولنگ اسٹیشن نمبر29 میں ووٹ کاسٹ کیا۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاوربھٹو اورآصفہ بھٹونے نوابشاہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
ملتان میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اپنا ووٹ حلقہ این اے 154 اور پی پی 212 کے پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ہائی اسکول حامد پورکنورہ میں کاسٹ کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 54 اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے این اے 157،پی پی 218 کے پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول چک 3 میں ووٹ کاسٹ کیا۔
ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستاراوران کی اہلیہ نے بھی کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں ووٹ کاسٹ کردیا۔
اس موقع پرانہوں نے کہا کہ نامساعد حالات اورمشکلات کے باوجود ہم حوصلہ کرکے میدان میں اترے، ملک میں 20 انتظامی یونٹس کی حمایت کریں گے۔
امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے بھی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے7 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔