کس پاکستانی اسٹارز نے ووٹ کاسٹ کیا؟

پاکستان کی شوبز انڈسٹری ملک کے لئے اہم کردار ادا کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج الیکشن کے موقع پر بھی پاکستانی اسٹارز اپنے ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن کا رخ کررہے ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار و ماڈل عدنان ملک نے کراچی کے حلقے این اے 247 اور پی ایس 111 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جس کے لئے وہ صبح 8 بجے ہی پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے تھے۔
بلال عباس خان نے بھی ووٹ دے کر اپنا قومی فریضہ پورا کیا اور اپنی تصویر مداحوں سے شیئر کی۔
اداکار و گلوکار بلال خان نے ووٹ ڈال کر پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویر شیئر کی اور سب کو آگاہ کیا کہ سخت گرمی میں انہوں نے اپنی ذمہ داری پوری کردی ہے۔ انہوں نے سب سے باہر کے باہر نکلیں اور ووٹ دیں، پرواہ نہیں کریں کے گرمی ہے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری فنکار ماورہ حسین ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے خصوصی طور پر دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوئیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے بھی اپنی والدہ کے ہمراہ ووٹ دیا اور کہا کہ ووٹ دیا حق اور اعزاز ہے باہر نکلیں اور ووٹ ضرور دیں۔
پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کا بڑا نام اداکارہ ثمینا پیرزادہ نے بھی اپنا ووٹ ذمہ داری کے ساتھ دیا۔