لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مشاہد اللہ حسین نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ہے۔
خط کے مطابق پولنگ اسٹیشن پر لمبی قطاریں لگی ہیں اور پولنگ کا عمل سست روی کا شکار ہے۔ پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے۔ کسی بھی ووٹر کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں نہیں کیا جاسکتا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کا سیکشن 70 کے تھت پولنگ کے وقت میں اضافہ کیا جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کو صاف شفاف بنانے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر غور کیا جانا چاہیے۔
دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے سے متعلق ن لیگ کی درخواست نہیں ملی ہے۔ درخواست ملنے پر مشاورت کی جائے گی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ کے وقت میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ 6 بجےتک پولنگ کا وقت ہے، احاطے میں موجود ووٹر ووٹ ڈال سکیں گے۔