عوام نے بدنیتی پرمبنی پروپیگنڈہ مسترد کردیا ، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی : پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہاکہ دنیا نےپاک فوج، قانون نافذ کرنیوالے اداروں سےعوام کی محبت دیکھ لی،عوام نے بدنیتی پر مبنی ہر قسم کاپراپیگنڈہ مسترد کردیا۔

ڈی جی آرئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج عوام کی غیر متزلزل حمایت کی وجہ سے مضبوط ہے ،ہماری زندگیاں پاکستان اور اس کے عوام کیلئے وقف ہیں ۔