اسلام آباد: الیکشن کمیشن اور پیمرا کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے چینلز کیخلاف پیمرا نے نوٹس لے لیا۔
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)کے مطابق کچھ چینلز کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق ورزی کی گئی ہےکچھ میڈیا چینلز نے وقت سے قبل انتخابی نتائج کا اعلان کر دیا تھا۔
پیمرا کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے چینلز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن اور پیمرا کے ضابطہ اخلاق کے مطابق شام 7 بجے سے قبل انتخابی نتائج میڈیا پر جاری نہیں کیے جا سکتے تاہم کچھ چینلز کی جانب سے 6 بجتے ہی انتخابی نتائج جاری کر دیے تھے۔