لاہور:ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف میڈیا کا ایک مخصوص حصہ من گھڑت خبریں چلارہا ہے اورانتخابی نتائج پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف منفی پروپیگنڈا افسوسناک ہے، الیکشن کمیشن کو پارٹی قائد کے خلاف منفی مہم کا نوٹس لینا چائیے،ڈیل سمیت تمام منفی خبروں کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس نے بیماری کی حالت میں اسپتال جانے سےانکارکیا، اس پرڈیل کا الزام لگانا شرمناک ہے۔