کراچی:پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں جو کچھ ہوا ہے اس سے قبل کبھی نہیں ہوا ، ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا ہے اور پھر اندر نہیں جانے دیا گیا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر رزلٹ کی تصدیق شدہ کاپی نہیں دی جارہی ، نتائج حاصل کرنا ہر ایک پولنگ ایجنٹ کا حق ہوتا ہے ۔
کراچی ، حیدر آباد میں جو کچھ ہوا ہے اس سے قبل کبھی نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ اب جو کچھ بھی ہوگا اور جوبھی نتائج آئیں گے ان کے صحیح یا غلط ہونے کی گارنٹی ہم نہیں دے سکیں گے کیونکہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا اور ان کی غیر موجود گی میں جو کچھ ہوا اس سے الیکشن کا عمل مشکوک ہوگیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کسی پولنگ اسٹیشن پر رزلٹ کی تصدیق شدہ کاپی نہیں مل رہی ۔ پی ایس پی کے ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا اور پھر اندر جانے نہیں دیا گیا ۔