کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کا دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں پولنگ اسٹیشن کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 31 شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ترجمان اسپتال کے مطابق خودکش حملے کے 70 زخمیوں کو سنڈیمن صوبائی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جن میں سے 19 زخمیوں کو ڈسچارج کردیا گیا، 5 زخمیوں کو سی ایم ایچ اور 17 زخمیوں کو بی ایم سی اسپتال ریفر کردیا گیا جبکہ 29 زخمی سنڈیمن ہیڈکوارٹر اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ روز خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مقدمہ سب انسپکٹر خالق کی مدعیت میں نامعلوم افراد کےخلاف درج کیا گیا۔ مقدمہ سیون اے ٹی اے اور ایکسلپوسو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں 302،324، 345اور دیگردفعات شامل کی گئی ہیں۔