خیبرپختونخوا کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟

عام انتخابات کے غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک دوبارہ وزیراعلیٰ کے پی کے کا عہدہ سنبھالیں گے یا انہیں وفاق میں ذمہ داری سونپی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بننے کی دوڑ میں صرف پرویز خٹک شامل نہیں ہیں بلکہ اب اس دوڑ میں پرویز خٹک سمیت دو افراد شامل ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے نام پر مشاورت کے لئے پشاور سے خصوصی طورپر اسد قیصر اور عاطف خان کو بنی گالہ طلب کیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے لئے پرویز خٹک سمیت دو لوگ اور بھی فیورٹ ہیں۔