پی ٹی آئی کی کامیابی پر جمائما کی عمران کو مبارکباد

22 سال کی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہیں۔

               
July 26, 2018 · اہم خبریں, قومی

لندن: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پی ٹی آئی کی کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور عمران خان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 22 سال کی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لئےچیلنج ہے کہ وہ ذہن میں رکھیں کہ سیاست میں کیوں آئے۔