اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر علی ظفر کی گاڑی کا موٹر وے پر چالان کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر علی ظفر کا ڈرائیور 138 کلو میٹر کی رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا جس کے بعد موٹر وے پولیس کی گاڑیوں نے تعاقب کرکے علی ظفر کی گاڑی کو روکا۔
موٹر وے حکام کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر کے ڈرائیور کو 750 روپے جرمانہ کیا گیا جسے وفاقی وزیر اطلاعات علی ظفر نے باخوشی ادا کیا۔